• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دعا ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سےخاتون جاں بحق ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق کلری کی حدود ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے26 سالہ ریحانہ زوجہ وقار جاں بحق ہوگئی ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی میت کو اسپتال منتقل کی گئی پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کسی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ ٹرالر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹرالر کے پہیوں تلے دب کر موقع پر چل بسی ۔ پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور لقمان کو حراست میں لے کر ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ خاتون جس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی وہ شخص موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔ فوری طور یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل پر کون موجود تھا ۔
اہم خبریں سے مزید