اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ایف بی آر نے ٹیکس کی مد میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے مختلف بنک اکاؤنٹس سے ایک ارب 20کروڑ روپے ریکور کر لئے ہیں۔ اکائونٹس خالی ہونے سے ادارہ مالی بحران سے دو چار ہوگیا ۔ذرائع کے مطا بق ادارے کے پاس ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے بھی شعبہ اکاؤنٹس کے پاس فنڈز دستیاب نہیں ۔ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے جون میں 94کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری کی تھی۔,وقف املاک بورڈ کا موقف ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ ٹرسٹ ادارہ ، تمام سر کاری پراپرٹی ، ٹیکس کٹوتی بلا جواز ہے،ذرائع کے مطابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ساجد محمود چوہان نے اس قدام کو نا انصافی قرار دیتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر کو مراسلہ تحر یر کیا ہے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کا موقف ہے کہ یہ ٹیکس کٹوتی بلا جواز ہے کیونکہ متروکہ وقف املاک بورڈ ایک ٹرسٹ ادارہ ہے۔ یہ تمام سر کاری پراپرٹی ہے۔آئین کے آرٹیکل165ے تحت سر کاری املاک کو ٹیکس سے استثنی حاصل ہے۔