اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ریکوڈک قرض کا نصف حصہ محفوظ، 1.25ارب ڈالرز امریکی EXIM بینک سے منظور، حکام کو توقع ہے کہ 7.7 ارب ڈالر کے اس منصوبے کی مکمل مالیاتی بندش دسمبر کے پہلے دو ہفتوں میں ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نپاکستان کے سب سے بڑے کان کنی منصوبے کے لیے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ریکوڈک تانبا -سونا منصوبے کیلئے درکار 3.5 ارب ڈالر کے قرض کا آدھا حصہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت یو ایس ایکسپورٹ-امپورٹ (ایکسم) بینک کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر کی سہولت کی منظوری کے بعد ہوئی ہے۔