کراچی (ٹی وی رپورٹ/ایجنسیاں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ ہم لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے نہیں دے پارہے ۔ جن لوگوں نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا ان کے حساب کا وقت آسکتا ہے مگر ملک کی بہتری کے لیے کام ہونا چاہیے، ان لوگوں کا حساب بعد میں بھی ہوسکتا ہے۔