اسلام آباد (اسرار خان) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ پر 10 ملین روپے (ایک کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔یہ جرمانہ نیپرا ایکٹ، گرڈ کوڈ، سیفٹی کوڈ، اور اس کے ٹرانسمیشن لائسنس کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔ نیپرا نے مستقبل میں عدم تعمیل کی صورت میں سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔ اپنے تفصیلی حکم نامے میں، نیپرا نے کہا کہ این جی سی، جو پہلے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے نام سے جانی جاتی تھی، قابل اعتماد بجلی کی ترسیل، حفاظت، اور رسک مینجمنٹ کے لیے ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔