کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، ایوان نے گورنر سندھ کی جانب سے واپس بھیجا گیا سندھ بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا ترمیمی بل 2025 پھر سے منظور کر لیا ۔ بل پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا۔ گورنر کے اعتراض کے بعد اسمبلی نے بل کی دوبارہ منظوری دیدی۔ جمعرات کو بل وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا۔ بل کی منظوری کے موقع پر جماعت اسلامی کے رکن فاروق احمدنے اعتراض کیا کہ بل کی کاپی ملنی چاہیے تھی وہ ارکان کو نہیں ملی ۔اس بل میں ترمیم کے ذریعے کون سے شقیں شامل کی گئی ہیں ارکان کو کچھ نہیں پتہ ۔