• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی کے بغیر غیر ملکی سرمایہ کاری مشکل ہوگی، کوآرڈی نیٹر ایس آئی ایف سی

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآر ڈنیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے کہا ہےکہ جب تک مقامی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری کیلئےآگے نہیں آئیں گے اس وقت تک غیر ملکی سرمایہ کاری مشکل ہوگی ، معاشی پالیسیوں پر سٹیک ہولڈرز سے مفاہمت ہونی چاہئے، ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے پوٹینشل منصوبوں کی نشاندہی کرتی ہے اور سرمایہ کاروں کو بہتر کاروباری ماحول کی فراہمی کےلیے پالیسیوں میں ترامیم لاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام مذاکرے میں کیا ، انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مفاہمت پیدا کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید