• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSSامیدواروں کی عمومی عمر کی حد کو 35 سال تک بڑھایا جائے؛ سینیٹ کمیٹی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کی ذیلی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ CSS امیدواروں کی عمومی عمر کی حد کو 35 سال تک بڑھایا جائے۔ سال میں دو امتحانی مواقع ، جیسا دیگر تعلیمی نظاموں میں سپلیمنٹری امتحانات ہوتے ہیں ۔کمیٹی کو بتایا گیا پاکستان اپنا نیشنل AI سسٹم 11 دسمبر کو لانچ کرے گا، جس کے بعد امتحانات کی تشخیص، مارکنگ اور عمل کو تیز کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں لیا جا ئے گا یہ اہم سفارش سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کی گئی جو پارلیمنٹ لاجز میں سینیٹر سلیم مندوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سینیٹر انوشہ رحمان احمد خان بھی شریک ہوئیں۔ سینیٹر عامر ولی الدین چشتی نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور FPSC کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید