• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد کو کرپشن کیسز میں 21 سال کی سزا

اسلام آباد ( فاروق اقدس )معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کے کیسز میں 21سال کی سزا سنادی گئی ،عروج کے دور میں منتقم مزاج حکمران کی حیثیت سے دل خراش واقعات اور داستانوں کا زمانہ رہا جبکہ اب زوال کے عہد میں محسنوں کی سرزمین پر محفوظ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پناہ گزین بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے عروج و زوال کی کہانی میں اب ان کے عروج کا ذکر ان کی بدعنوانیوں اختیارات سے فائدے اٹھانے کے چشم کشا واقعات اور ایک منتقم مزاج حکمراں کی حیثیت سے دل خراش واقعات اور داستانوں کا زمانہ ہے جبکہ اب ان کے زوال کا جو عہد شروع ہوا ہے گو کہ اس عرصے میں وہ اپنے محسنوں کی سرزمین پر محفوظ ہیں لیکن بنگلہ دیش میں ان کے خلاف جس عدالتی کاروائی کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں رواں ماہ کے آغاز پرانہیں سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے بعد اب جمعرات کو حسینہ واجد کو کرپشن کے تین مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال کی سزا سنائی گئی ہے یہ مقدمات ایک حکومتی منصوبے کے ٹاؤن پروجیکٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق ہیں کرپشن کے ان تینوں مقدمات میں عدالت نے یہ فیصلہ دیا کہ حسینہ نے اپنی اور اپنے خاندان کے لیے زمینیں غیر قانونی طور پر حاصل کیں حالانکہ وہ ان کے لیے اہل نہیں تھی ہر کیس میں انہیں سات سال قید کی سزا دی گئی اور ڈھاکہ اسپیشل کورٹ کے جج نے کہا کہ یہ سزائیں متواتر پوری کی جائیں گی حسینہ کے بیٹے سجیب واجد اور بیٹی صائمہ واجد کو بھی ایک کیس میں پانچ سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید