• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کے ذریعے مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےمحکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے اور حکام کو صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور موثر تشہیر کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نےمحکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات اور ہدف کے مطابق کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو موثر انداز میں پیش کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید