اسلام آباد (اسرار خان) صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ، سی پی پی اے کی اکتوبر کیلئے 65پیسے فی یونٹ ٹیرف میں کمی کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکام نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بتایا کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اکتوبر میں پاکستان کی صنعتی بجلی کی کھپت میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔