• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی تا ستمبر 2025، حکومتی اخراجات 161 ارب 17 کروڑ روپے ہوگئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) اخراجات میں کمی کے دعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 13.13فیصدبڑھنے کے بعد161 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگیا،گذشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت کوچلانےکےاخراجات تقریبا 108ارب روپےاضافے کےساتھ 892ا ارب روپے ہوگئے تھے،جو مالی سال 2023 ،24 میں 784 ارب روپے تھے،وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز اور اداروں کےروزمرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اورانتظامی سمیت دیگرخرچوں پر مشتمل وفاقی حکومت کے امورچلانے کے اخراجات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر13. 13فیصدکااضافہ دیکھنے میں آیا۔
اہم خبریں سے مزید