کراچی (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس فائرنگ کا ملزم سی آئی اے کا سابق اتحادی نکلا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے اس ملزم کی تصدیق کی ہے جس پر وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مارنے کا الزام ہے کہ وہ ایک وقت میں امریکی اتحادی افواج بشمول سی آئی اے کے ساتھ کام کر چکا ہے۔ ۔قبل ازیں میڈیا میں خبر تھی کہ کیا وائٹ ہاؤس کے قریب دو امریکی فوجیوں پر حملے میں سی آئی اے ملوث ہے؟ صحافی لارا لوگان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعوی ا کیا کہ ملزم قندھار اسٹرائیک فورس کا رکن تھا، انہوں نے اس کا شناختی کارڈ بھی شئیر کیا۔