• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)آئین میں کی گئی 27 ویں ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے ،درخواست گزار شعیب گھمن ایڈوکیٹ نے جمعرات کے روز دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاق پاکستان ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ متوازی نظام انصاف عوام کے مفاد میں نہیں ،پارلیمنٹ طاقتور افراد کے رحم و کرم پر، ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید