اسلام آباد ( ناصر چشتی)بجلی ملازمین کو 300 سے 1300 یونٹ مفت بجلی ماہانہ فراہمی جاری، ملک بھر کے بجلی کے محکموں جن میں ڈسکوز جنیکوز این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین شامل کو مفت بجلی کی فراہمی کی تفصیلات جاری کر دی گی ہیں گزشتہ روز سینٹکو بتایا گیا کہ کی ان ملازمین کو ماہانہ کتنی بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ ماہانہ ملازمیں کو مفت دی جاتی ہے ان محکموں میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ماہانہ300 یونٹ 5 سے دس تک کے ملازمین کو 600 یونٹ 11سے 15 تک کو 600گریڈ 16کو بھی 600یونٹ گریڈ 17 650 یونٹ گریڈ 18کو 700 گریڈ 19 کو 1000 یونٹ گریڈ 20کو 1100اور 21اور 22کو 1300 یونٹ فری بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ 13کمپنیون کو ماہانہ 3لاکھ 18ہزار 445یونٹ مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔