• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کارگو نقصانات صارفین پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)ایل این جی کارگو نقصانات صارفین پر منتقل کرنے کا فیصلہ ، عہدیدار کا کہنا ہے کہ2026میں بین الاقوامی مارکیٹ کو فروخت کرنے کیلئے دوحہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک بڑے پالیسی شفٹ کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیٹ پروسیڈ ڈفرینشل کلاز کے تحت ایل این جی کارگو کی دوسری جگہ منتقلی (ڈائیورژن) سے پیدا ہونے والے ممکنہ نقصانات کو خود برداشت نہیں کرے گی، بلکہ اس کا بوجھ آر ایل این جی صارفین پر ڈال دیا جائے گا۔ عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد دوحہ کے ساتھ کیے گئے دونوں طویل المدتی ایل این جی سپلائی معاہدوں میں شامل نیٹ پروسیڈ ڈفرینشل شق کے تحت 2026 میں 24 سے 29 ایل این جی کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی طرف موڑنے کے لیے قطری حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
اہم خبریں سے مزید