اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ ) کی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کا لک آفٹر چارج ادارے کے گریڈ بیس کے سینئر افسر ڈاکٹر لال شاہ کو دیدیا گیا ، اس سے قبل یہ چارج ڈاکٹر صائمہ ہما تنویر کے پاس تھا ، انہیں واپس اپنے ادارے پاسٹک میں بھجوا دیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل پی ایم این ایچ کی پوسٹ گریڈ اکیس کی ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر لال شاہ ڈی جی پی ایم این ایچ رہ چکے ہیں ۔