• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری

کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر) ورلڈ کلچرل فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری، 28ویں روز فلم اسکریننگ ”، فلمی نشست کا اہتمام، دو تھیٹر پلے پیش کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے 28ویں روز فلم اسکریننگ ”، فلمی نشست، Peace & Pieces آرٹ نمائش کا افتتاح اور دو تھیٹر پلے پیش کئے گئے جن میں تھیٹر پلے ”Donʼt Shoot“ اور ”The Invoice “ شامل تھے۔ 28ویں روز کا آغاز نیپال کے پبلشر، ایڈیٹر ، مصنف اور فلم میکراور فلم ساؤتھ ایشیا کے چیئرمین کنک مانی ڈکشٹ کے ساتھ فلمی نشست سے کیا گیا جس کی نظامت ڈاکٹر عمیر احمد نے کی۔ نشست میں فلم ساؤتھ ایشیا کے چیئرمین کنک مانی ڈکشٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اسلام آباد اور ڈھاکہ پر ڈاکومینٹری فلم بنانی چاہئے۔ تھیٹر میں فنکاروں کی تخلیقی آزادی واپس لینے کی جدوجہد کو مزاحیہ انداز میں پیش کیاگیا جس پر ہال میں بیٹھے لوگوں نے تالیاں بجا کر فنکاروں کو خوب سراہا۔
اہم خبریں سے مزید