کراچی (نیوز ڈیسک) علی بابا کا کوارک اے آئی چشموں کی فروخت کا آغاز، عالمی ریس میں نیا کھلاڑی، کوارک اے آئی چشمے چین میں 75ہزار روپے (1,899یوان) سے دستیاب، میٹا، ایپل اور سام سنگ سے مقابلے کو تیار، علی بابا کا مقصد اگلی نسل کے ٹریفک گیٹ وے پر قبضہ کرنا، ترجمہ، قیمت شناخت اور نیویگیشن جیسی سہولیات، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی ٹیک کمپنی علی بابا نے اپنے نئے کوارک اے آئی چشموں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے، جن کی قیمت 1,899 یوان رکھی گئی ہے۔