شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں اسرائیل کی تازہ کارروائی میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ بیٹ جن میں اسرائیلی توپ خانے اور میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ مقامی افراد اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعدد اسرائیلی فوجی بھی جھڑپوں میں زخمی ہوئے، اس حملے کے بعد بیٹ جن کے کئی خاندانوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اب بھی علاقے پر پرواز کر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج کے متحرک ہونے کے باعث شام کی سول ڈیفنس ٹیمیں زخمیوں کو بچانے کے لیے بیت جن میں داخل نہیں ہوسکیں۔
اسرائیلی فوج نے ایکس پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ جھڑپ کے دوران 6 فوجی زخمی ہوئے، جس میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔