شمالی افریقی ملک تیونس کی ایک اپیل عدالت نے 40 اپوزیشن رہنماؤں، کاروباری اور میڈیا شخصیات کو 5 سے 45 سال تک قید کی سزا سنا دی۔
تیونس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ان شخصیات پر ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمے کے 20 افراد بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔
یہ مقدمہ تیونس کی حالیہ تاریخ میں سیکیورٹی جرائم کے سب سے بڑے مقدمات میں سے ایک تھا۔ ملزمان اس سال مارچ سے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔