• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے میں زیادہ چھکے، روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی بیٹر روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔38 سالہ روہت نے یہ سنگ میل جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے میں حاصل کیا، رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکوں کے ساتھ ساتھ 3 چھکے بھی لگائے اور اس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ان کے چھکو ں کی تعداد 352 ہوگئی ہے۔2015 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی بولنگ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 398 میچز میں 351 چھکے لگائے تھے،۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 331 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں، ویرات کوہلی نے 157 اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے 155 چھکے لگائے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید