• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 17 فٹبال: پاکستان گوام کیخلاف 11-0 سے کامیاب

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم اے ایف سی انڈر 17فٹ بال ایونٹ سے تو باہر ہوگئی لیکن اپنے گروپ کے آخری میچ میں گوام کے خلاف 11-0 کی ریکارڈ کامیابی اپنے نام کرلی۔کپتان صمد اور کلیم اللہ جونیئر نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔ کرغیزستان میں ٹیم نے ایونٹ میں پانچ میچز میں سے تین جیتے اور دو ہارے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر یمن نے تمام پانچ میچز جیت کر اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائنگ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ پاکستانی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ کلیم اللہ جونیئر جنہیں ابتدائی چار میچوں میں موقع نہیں دیا گیا تھا گوام کے خلاف آخری میچ میں تین گول کرکے کوچز کو کرارا جواب دیا۔ پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے والے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید