کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایم سی اوور 40ورلڈ کپ کرکٹ کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ویٹرینز ٹیموں کے درمیان پیر کو ہوگا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ فائنل میں شاہد آفریدی بھی شریک ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میں پاکستان نے امریکاکو 9 وکٹوں سے شکست دی۔دریں اثنا اتوار کو تیسری پوزیشن کے میچ میں امریکہ نے 8 وکٹ پر 139 رنز بنائے۔ ساؤتھ افریقہ نے ایک وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ معین خان اکیڈمی میں باؤل فائنل میں زمبابوے نے کینیڈا کو تین وکٹ جبکہنیشنل اسٹیڈیم میں پلیٹ فائنل میں ریسٹ آف دی گلف نے عرب امارات کو زیر کیا۔ ساؤتھ اینڈ کلب میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو تین وکٹ سے شکست دیدی ۔