• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریانہ: خاتون کو تنگ کرنے سے روکنے پر انٹرنیشنل ایتھلیٹ قتل

ہریانہ (جنگ نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑا سیلفی لینے کے تنازع پر ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت پر شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، انہیں ابتدائی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران ایک شخص راہول نشے کی حالت میں خواتین پر قابلِ اعتراض الفاظ کہنے لگا، روہت نے اس کی مخالفت کی، جس پر ابتدائی جھگڑا ہوا، لیکن مہمانوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ واپسی کے دوران راہول اور اس کے ساتھیوں نے روہت کی گاڑی روک کر ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے اس پر حملہ کر دیا۔