• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ فرحان یوسف کپتانی کریں گے۔ ممکنہ اسکواڈ میں عثمان خان، سمیر منہاس، احمد حسین، علی حسن بلوچ ،حذیفہ احسن، حمزہ ظہور، علی رضا، مومن قمر، سبحان، شایان، دانیال نیازی، نقاب شفیق، محمد حذیفہ اور زیب عمر شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی میں یو اے ای کےخلاف تین دسمبر سے ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ انڈر 19 ایشیا کپ دس دسمبر سے 21 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید