• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش: پاکستانی کرکٹرز معاہدے پورے نہیں کرسکیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے کرکٹرز بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف آسٹریلوی بگ بیش میں اپنے معاہدے پورے نہیں کرسکیں گے۔ قومی ڈیوٹی کے سبب انہیں جنوری میں وطن واپس آنا ہوگا۔ پاکستان نے ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف تین، تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلنا ہیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ بگ بیش کیلئے مذکورہ کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری جبکہ دوسری جانب فخر زمان، نسیم شاہ اور حسن نواز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کیلئے 4 جنوری تک این او سی جاری کیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہوجائے گا۔ پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 7، 9 اور 11 جنوری کو ٹی 20 سیریز کھیلنا ہے جب کہ جنوری کے آخری میں آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔