کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے وولن گابا برسبین میں شروع ہوگا۔ سیریز میں میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پنک بال ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ آسٹریلوی کپتان و فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی میچ میں حیران کن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ کے مطابق کمنز کی کپتان کے طور پر ممکنہ واپسی کے ساتھ ساتھ اسپیشلسٹ اسپنر نیتھن لائن کو باہر بٹھانے کا امکان بھی موجود ہے۔ پیٹ کمنز کی شمولیت اس لیے حیران کن ہوگی کیونکہ انہیں انہیں ابتدائی 14 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ کمنز نیٹس میں اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ وہ برینڈن ڈوگٹ کی جگہ لے سکتے ہیں۔