کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی بلوز نے سیالکوٹ کیخلاف قائداعظم ٹرافی فائنل میں گرفت مضبوط کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر202رنز بناکر 276رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ عبداللہ فضل نے سنچری بنائی ۔ سعد بیگ 31رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے جن میں چار سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ عبداللہ فضل 11چوکوں کی مدد سے104 اور ہارون ارشد 55رنز بناکرناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں دوسری وکٹ کی شراکت میں 149 رنز جوڑچکے ہیں ۔ اس سے قبل سیالکوٹ اپنی پہلی اننگز میں 266 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ حمزہ نذر 64، کپتان اسامہ میر 8، حسن علی41 ، حسنین 4 رنز بناسکے۔ ثاقب خان اور محمد عمر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔