• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایل ٹی 20: ڈیزرٹ وارئپز نے دبئی کیپیٹلز کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیزرٹ وائپرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں وائپرز نے کیپیٹلز کے خلاف چھ میچوں کی شکستوں کاسلسلہ ختم کردیا۔ وائپرز نے 151 کا ہدف 19 اوورز میں حاصل کیافخر زمان دو چھکے اور ایک چوکا لگاکر 26 رنز پرمحمد نبی کی گیند پر آؤٹ ہو ئے۔ یہ پہلا موقع تھا جب فخر زمان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کسی اسپنر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔