کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم بدھ کی شب ارجنٹائن پہنچ گئی،قومی کھلاڑی جمعرات کو ٹریننگ سیشن کریں گے، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ آسان نہیں ۔ تجربے کار ٹیموں کا سامنا ہوگا یورپی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا تجربہ کم ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہوں گی ہم نے اچھی تیاری کی ہے ۔ امید ہے کھلاڑی بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے میچز 9 اور 12 دسمبر کو سینٹیاگو ڈیل ایسٹیرو ہاکی کلب میں کھیلے جائیں گے۔