• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز انڈر 19 کرکٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 13 رنز سے ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں13 رنز سے ہرادیا۔ بدھ کوکاکسز بازار اکیڈمی میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19.4اوورز میں 88 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان ایمان نصیر نے 30 اور عریشہ انصاری نے 22 رنزا سکور کیے۔ جرین تسنیم نے 14رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم19.5 اوورز میں 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شیربانو نے27رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ میمونہ خالد اور روزینہ اکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ایمان نصیر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔