کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت کے ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، وہ34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے بھی 34 مختلف وینیوز پر سنچریز بنا رکھی ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما ہیں جو 26 مختلف مقامات پر ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز 21 مختلف وینیوز پر سنچریز بناچکے ہیں۔