کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اسٹارز اور کانکررز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بدھ کوچیلنجرز اور انونسیبلز نے میچ جیت لیے۔ چیلنجرز نےا سٹرائیکرزکو 79 رنز سے ہرادیا۔چیلنجرز کیرامین شمیم نے 71 ناٹ آؤٹ ، یسری عامرنے 56 رنز بنائے۔ اسٹرائیکرز کی عالیہ ریاض نے 56 رنز بنائے۔ قرۃ العین اور ثنا طالب نے دو دو وکٹیں لیں۔ رامین شمیم پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ انونسیبلز نے کانکررز کو 66 رنز سے ہرایا۔ انونسیبلز کی حفصہ خالد نے85رنز بنائے۔ حفصہ خالد نے دو وکٹیں بھی لیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔