• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے، بھارت بڑے اسکور کا دفاع نہ کرسکا، جنوبی افریقا کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گائیکوارڈ اور ویرات کوہلی کی 53 ویں ون ڈے سنچری رائیگاں گئی۔ جنوبی افریقا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں چار وکٹ سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔کاربن بوش نے29 اور مہاراج نے10 رنز بناکر چار گیندیں پہلے فتح دلوادی۔ بدھ کو رائے پور میں بھارتی بولر 358 رنز کے بڑے اسکور کا دفاع نہ کرسکے ۔ ایڈم مارکرم نے 110، میتھیو بریٹزکی 68، ڈیوالڈ بریوس 54 اور ٹمباباوو ما نے 46 رنز بنائے۔ قبل ازیں ہوم سائیڈ نے پانچ وکٹ پر358رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے مسلسل دوسری اور انٹر نیشنل کیریئر کی 84ویں سنچری بنائی۔ ویرات کوہلی نے102، ریتو راج گائیکوارڈ نے105 اور کپتان کے ایل راہول نے66 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔