کراچی(اسٹاف رپورٹر)این سی اے میں پہلا فاؤنڈیشنل بائیو مکینکس کورس جمعرات سے شروع ہوگا۔دو روزہ کورس میں 27 شرکاء، جن میں 11 ٹیسٹ کرکٹر بھی شامل ہیں۔شرکاء کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی کائنیٹکس و کائنی میٹکس پر تربیت دی جائے گی۔ڈاکٹر میاں محمد اویس، ڈاکٹر عمران عباس اور این سی اے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔ٹیسٹ کرکٹرز میں عبدالرّحمان، اعزاز چیمہ، اشرف علی، ہمایوں فرحت، اعجاز احمد جونیئر، عمران فرحت، محمد سلمان، سلمان بٹ، سید وجاہت اللہ، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر کورس میں شریک ہوں گے ۔