لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کیمطابق کم لاگت بجلی کیلئے جامع پالیسیوں پر عمل جاری رہے گا، یہ پلانٹ حکومت پنجاب کے وژن کا عملی ثبوت ہے جو کہ پاکستان کی توانائی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت جدید اور موثر توانائی منصوبوں کی سرپرستی جاری رکھے گی تاہم عوام کو سستی اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ بھکی کا دورہ کیا۔ سی ای او رانا عبدالجبار سمیت پلانٹ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔