لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابقچوہنگ کی مویشی منڈی میں نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر بیوپاری سے تین کروڑ روپے لوٹ لیے۔ واردات کرامت نامی شہری کے ساتھ اس وقت ہوئی جب وہ اپنے بھتیجے کے ہمراہ جانور خریدنے کے لیے مویشی منڈی آیا تھا۔ ملزمان گن پوائنٹ پر نوٹوں سے بھرا بیگ چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔ ، مانگا منڈی میں عزت اللہ خان سے تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں کامران علی سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں اجمل حسین سے 2 لاکھ 5 ہزار روپے اور موبائل فون، رنگ محل میں مبشر احمد سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ گلشن اقبال میں اشتیاق محمود سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ڈیفنس سی میں شہری عدنان جاوید کی گاڑی اور شادمان میں عرفان بٹ کی گاڑی چوری ہو گئی جبکہ نواب ٹاؤن میں سجاد کریم، برکی میں فہیم افضل اور سول لائنز میں حارث محمود کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان لے اڑے۔