پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور میں بھتیجی کو زیادتی و قتل کرنے والا ملزم نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ نامعلوم ساتھیوں کے چھڑانے کی کوشش کےدوران ہلاک ہواہے۔ ملزم کے خلاف مختلف دفعات 302.376A وغیرہ کے تحت تھانہ آغا میر جانی شاہ میں مقدمہ درج تھا۔ زیر حراست ملزم موقع کی نشاندہی کیلئے لے جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کی۔ فائرنگ سے سرکاری پولیس موبائل بھی لگ کر گاڑی کو نقصان پہنچا ہےجبکہ فائرنگ کی زد میں اکر زیرحراست ملزم سمیع اللہ لگ کر زخمی ہوگیا اور حملہ اور فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی یکہ توت سعید الرحمن ، ایس ایچ او گلزار خان بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور مجروح کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں پر چیکنگ جاری ہے۔پولیس کاکہناہےکہ ملوث حملہ اور جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔