• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف لائرز فورم کے انتظامات وزیر اعلیٰ کو سپرد کرنے کا خیرمقدم

پشاور (نیوز رپورٹر) انصاف لائرز فورم کے رہنماء محمد حبیب قریشی نے انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کے انتظامات وزیر اعلی سہیل آفریدی کو سپرد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے تنظیم مضبوط ہو گی گزشتہ روز عمران خان کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے محمد حبیب قریشی اور جہانگیر خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عمران خان نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے اور آئی ایل ایف میں اصلاحات کرتے ہوئے وزیر اعلی سہیل آفریدی کو اختیارات سپرد کردئیے کیونکہ تنظیم صوبے میں تقسیم کا شکار تھی ۔ اس فیصلے آئی ایل ایف میں نا انصافی کا خاتمہ ہو جائیگا کیونکہ خیبر پختونخوا بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل سمیت متعدد انتخابات میں ناقص فیصلوں اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم سے آئی ایل ایف کو شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے بہت جلد وزیر اعلی سے ملاقات کریں گے اور ساری صورتحال سے باخبر کریں گے۔
پشاور سے مزید