• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر21 گیمز کے لئے پشاور ریجن لیکروس ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(خصوصی نامہ نگار) انڈر 21گیمز کے لئے پشاور ڈویژن کے لیکروس ٹرائلز پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے،ٹرائلز میں پشاور ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ٹرائلز کی نگرانی ریجنل اسپورٹس آفیسر پشاورکاشف فرحان اور انجینئر طیفور زرین سیکرٹری خیبرپختونخوالیکروس ایسوسی ایشن نے کی۔ کھلاڑیوں کی سلیکشن اور ٹیکنیکل جائزہ انٹرنیشنل لیکروس ایتھلیٹس عبید اور اویس یوسفزئی نے لیا،مہارت، کارکردگی اور صلاحیت کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
پشاور سے مزید