• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: زرتاج گل کی نااہلی کے بعد شاہد خٹک پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

اسلام آباد(صالح ظافر) قومی اسمبلی میں آزاد حیثیت کے ساتھ موجود سابق سنی اتحاد کونسل/پی ٹی آئی کے اراکین نے اپنے پارلیمانی گروپ کی قیادت میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے شاہد احمد خٹک، رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) حلقہ کرک (خیبر پختونخوا) کو نیا پارلیمانی گروپ لیڈر مقرر کر دیا ہے۔نیز بیرسٹر گوہر نے کہا ہے این ڈی یو تقریب میں جانے والوں کیخلاف کارروائی کا کوئی منصوبہ ہے نہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے وفد میں شامل ہوں۔شاہد خٹک اس عہدے پر وہ محترمہ زرتاج گل کی جگہ لیں گے جنہیں دہشتگردی عدالت کی جانب سے دس برس قید کی سزا اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دی نیوز/جنگ سے گفتگو میں تصدیق کی کہ یہ تقرری بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ سابق پارلیمانی گروپ لیڈر سنااللہ خان مستی خیل کو گزشتہ ہفتے منعقدہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) ورکشاپ/کورس میں شرکت کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے—وہی کورس جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی تھی اور ایک سیشن کی صدارت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید