کراچی (رپورٹ/اخترعلی اختر) ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 34ویں روز ” پیپلز پارٹی کی صدر فریال تالپور میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں،نوجوان نسل کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر میں ثقافتی میلے کا انعقاد خوش آئند ہے، صدر پی پی وومن ونگفریال تالپور فن و ثقافت کو فروغ دے رہی ہیں، احمد شاہ ۔ صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ ،صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔۔تفصیلات کے مطابقآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025“ کے 34ویں روز ”بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کی صدر فریال تالپور نے کیا،صدر آرٹس کونسل محمد احمدشاہ بھی موجود تھے۔ نمائش میں بین الاقوامی فنکاروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔