کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے دور میں ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، عام امریکی تنخواہ پر گزارا کرنے پر مجبور، مہنگائی اور AI کی وجہ سے نوکریاں بری طرح زد میں آئی ہوئی ہیں۔ معروف امریکی سیاست دان برنی سنڈرز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد دنیا کے چند سب سے بڑے ارب پتی مزید امیر ہو گئے ہیں، مارک زکربرگ 25 ارب ڈالر، جیف بیزوس 36 ارب ڈالر، لیری ایلیسن 78 ارب ڈالر اور ایلون مسک 187 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ۔