• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات تاخیر کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی میں ایک درجن سے زائد خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ میٹرک بورڈ کراچی کے گریڈ 18کے قائم مقام سیکرٹری نوید گجر کیخلاف بورڈ کی خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات کا معاملہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کے باعث رک گیا ہے۔ چیرمین بورڈ غلام حسین سہو نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ کمیٹی کا کنوینر کنٹرولر کو حمزہ خان تگڑ کو مقرر کیا گیا تھا جب کہ اراکین میں ڈائریکٹر ، ہیڈ مسٹریس غزالہ یاسمین، اسسٹنٹ کنٹرولر طارق کریم اور اسسٹنٹ سیکرٹری سید راشد علی شامل تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ بورڈ میں ملازم کئی خواتین نے قائم مقام سیکرٹری نوید گجر کے خلاف تحریری شکایت کی تھی اور کمیٹی کے سامنے بیان بھی دیا تھا تاہم اس دوران ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ کی مدت ختم ہوگئی اور توسیع نہ ہونے کے باعث تحقیقات بھی رک گئیں۔
اہم خبریں سے مزید