کراچی( افضل ندیم ڈوگر) چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی 29 گھنٹے طویل ترین دنیا کی پہلی پرواز ایم یو 745 چین کے شہر شنگھائی کے پوڈنگ ایئرپورٹ سے ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس کیلئے روانہ ہوگئی۔ پہلی پرواز 19 منٹ تاخیر سے شنگائی کے مقامی وقت کے مطابق رات 2:19 بجے روانہ ہوئی جو شام ساڑھے 6 بجے اسٹاپ اوور کیلئے آکلینڈ پہنچے گی اور پھر رات 8:55 بجے روانہ ہو کر شام 4:55 بجے بیونس آئرس پہنچے گی۔