لاہور(آصف محمود بٹ ) میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت ختم، پنجاب سے فوری جواب طلب ۔ تعیناتی میں توسیع نہ ہونے پر قانونی امور متاثر ہونے کا خدشہ، رینجرز کی مزید تعیناتی کا فیصلہ صوبائی جواب سے مشروط۔وفاقی وزارتِ داخلہ نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ ضلع میانوالی میں پاکستان رینجرز (پنجاب) کی تعیناتی میں توسیع کے بارے میں فوری طور پر اپنا مؤقف واضح کرے، کیونکہ تعیناتی کی منظور شدہ مدت 18نومبر 2025کو مکمل ہو چکی ہے۔