کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے دباؤ میں بھارت کو روس امریکہ توازن کی آزمائش کا سامنا، مودی حکومت اسٹریٹجک خودمختاری برقرار رکھنے کی کوشش میں روسی تیل خریداری پر امریکی دباؤ سے نمٹ رہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کے لیے برسوں سے محتاط حکمت عملی اپنانا پڑتی ہے، جسے بھارت اپنی پالیسی "اسٹریٹجک خودمختاری" کے تحت چلاتا ہے۔ تاہم اس سال یہ کام اور زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔