• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں سے اختیارات واپس لینا غلط، ایسا ہونے نہیں دیں گے، بلاول کا انتباہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وفاق کی جانب سے صوبوں سےبعض اختیارات واپس لینے کی بحث پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی کو حق دے کر پھر واپس لینے پر شدیدردعمل آتا ہے‘میں بڑے احترام سے کہتا ہوں کہ یہ غلط طریقہ کار ہوگا‘صوبوں سے اختیارات واپس لینا ہم نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی حکومت نے کوئی کارکردگی دکھائی ہوتی تو ہم مان لیتے کہ اختیارات واپس لے کر بہتری دکھائیں گے لیکن ایسا نہیں۔ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل نے صحت کے شعبے میں وہ انقلابی نتائج پیدا کیے ہیں جو پورے ملک کے لیے مثال بن چکے ہیں‘سندھ حکومت نے 18ویں ترمیم کے تحت ملنے والے اختیارات کو عوامی خدمت کے لیے استعمال کیا جس کا سب سے بڑا ثبوت ایس آئی یو ٹی، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ، جے پی ایم سی، گمبٹ اور دیگر ادارے ہیں جہاں مکمل طور پر مفت، عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں۔وہ بدھ کوکراچی میں حکومت سندھ کے اشتراک سے ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید