دبئی(سبط عارف)دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے2025میں ریکارڈ توڑ رفتار برقرار رکھی، جہاں سال کے پہلے11ماہ میں جائیداد کی لین دین کی مالیت 624.1ارب درہم (تقریباً 47.68 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے، ماہ نومبر میں خرید و فروخت میں مزید اضافہ، حکومت دبئی کے ادارے دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (DLD) کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردئیے گئے۔ دبئی کی پراپرٹی کی خرید و فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 49.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، جس کی وجہ اہم کمیونٹیز میں آف پلان ڈیمانڈ اور سرمایہ کاروں کی دبئی کی تعمیراتی صنعت میں شدید دلچسپی ہے۔رواں برس نومبر میں 3.51 ارب درہم (تقریباً 268 ارب روپے) کی فروخت ،موجودہ سال کے صرف ماہ نومبر میں دبئی میں 769 لین دین ہوئے، جن کی مالیت 3.51 ارب درہم (تقریباً 268 ارب روپے) رہی۔